درود شریف کےفوائد
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ
آپ ﷺ جب مسجد میں داخل ہوتے یا مسجد سے باہر نکلتے تو یہ درود شریف پڑھتے تھے ۔
صَلَّ اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِ نَا مُحَمَّدِ وَّ اٰلہِ وَسَلَّمْ
ثواب میں سب سے زیادہ یہ درود مختصر ہے لیکن ثواب میں سب سے زیادہ ہے
دوزخ سے نجات
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی اٰلہِ وَسَلِّمْ
دوزخ سے نجات حضرت خلاد ؒ جمعہ کے دن یہ درود شریف ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرتے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے تکیے کے نیچے سے ایک کاغذ ملا ۔ جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ خلاد کے لیے دوزخ سے آزادی کا پروانا ہے ۔
قرض کی ادائیگی کےلیے
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِوَّ عَلٰی اٰلِہِ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ
ذریعۃ الوصول میں لکھا ہے اس درود کی برکت سے بندہ پر جتنا بھی قرض ہوگا وہ ادا ہوجاے گا ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِن النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ عَلَیْہِ السَّلَامْ
جنت میں ٹھکانہ اس درود شریف کے بارے میں آتاہے۔ یہ جنت میں ٹھکانے کا سبب بنتی ہے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِوَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدِنْ صَلٰوۃَنْ دَآءِمَۃَم بِدَوَامِکَ
ایمان کی حفاظت اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی برکت سے ایمان کی حفاظت ہو تی ہے ۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِنْ کُلَّمَا ذَکَرَہُ الذَّکِرُوْنَ وَ کُلَّمَا غَفَلَ عَنْ ذِکْرِہِ الْغَافِلُوْنَ
زاد السعید میں لکھا ہے ۔ کہ امام اسماعیل بن ابراہیم مزنیؒ نے امام شافعیؒ کو خواب میں دیکھا ۔ اور پوچھا کہ آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا ۔ چناچہ انہوں نے جواب دیا۔ اللہ تعالی نے مجھے اس درود کی برکت سے بخش دیااور عزت و احترام سے جنت میں لایا گیا۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِنْ عَبْدِ کَ وَ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدِ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ
جنت کے پھل اس درود کو پابندی کے ساتھ پڑھنے سے جنت کے خاص میوے ملیں گے ذریعۃ الوصول
ہزار دن تک ثواب ملنا
صَلَّ اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدِ وَّ جَزَاہُ عَنَّا مَا ھُوَ اَھْلُہُ
جو شخص یہ درود شریف پڑھے ایک ہزار دن تک ثواب لکھنے والے فرشتے ثواب لکھتے رہیں گے۔ ذریعۃ الوصول
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِوَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدِنْ
مکمل درود شریف آپﷺ نے صحابہ کرام سے فرمایا تم نامکمل درود نہ پڑھا کرو۔ صحابہ کرام کے پوچھنے پر آپﷺ نے اس مذکورہ درود شریف تعلیم فرمایا۔
قرب خاص کا ذریعہ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰ مُحَمَّدِنْ کَمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی لَہُ
حضرت رسول اکرم ﷺ نے ایک دن ایک شخص کو اپنے اور ابو بكر صديق کے درميان بٹھايا ۔ صحابہ کو اس پر تعجب ہوا تو اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ یہ شخص مجھ پر مذکورہ درود شریف پڑھتا ہے۔
صَلَّی اللہ عَلَی النَّبِیِّ محمدِ وَّسَلِّمْ
حضرت حسن رضی اللہ تعالی عنہ دعائے قنوت کے بعد مذکورہ درود شریف پڑھا کرتے تھے۔
اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنْ اَفْضَلَ صَلَوَاتِکَ
اس درود شریف کے بارے میں منقول ہے کہ یہ 10 ہزار مرتبہ پڑھنے کے برابر ہے۔
اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنْ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ النَّبِیِّ اْلاُمِّیِّ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق ۔ جو شخص 80 مرتبہ یہ درود شریف پڑھے اللہ تعالی اس کے 80 سال کے گناہ معاف کر دیں گے ۔
جَزَ اللہُ تَعَالٰی عَنَّا مُحَمَّدَنْ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّمَ مَا ھُوَ اَھْلُہُ
جو شخص یہ کہا کرے اس کے لیے 70 ہزار فرشتے ایک ہزار دن تک استغفار کرتے رہیں گے ۔ معجم کبیر
اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِوَّ اٰلِہٖ اَلْفَ اَلْفَ مَرَّۃِنْ
جو شخص جمعہ کے دن ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے ۔ تو اس وقت تک نہ مرے گا جب تک مرنے سے پہلے جنت میں اپنا ٹھکانہ نہ دیکھ لے۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِمْ بِعَدَدِ کُلِّ ذِکْرِہٖ اَلْفَ اَلْفَ مَرَّۃِنْ
تمام درودوں کے برابر یہ درود پڑھنا انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سارے درود بھیجنے کے برابر ہے۔
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِن صَلٰوۃَنْ تَکُوْنُ لَکَ رِضَا وَّ لِحَقِّہٖ اَدَاءَنْ
جو شخص نماز فجر نماز اور نماز مغرب کے بعد 33 33 بار یہ درود شریف پڑھے گا ۔ تو اس شخص کی قبر کے اور روزہ اقدس کے درمیان ایک کھڑکی کھول دی جائے گی ۔ اور روزہ اقدس کی راحت اس کو نصیب ہوگی۔
ہر درد کی دوا
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِم بِعَدَدِ کِلِّ دَاءِ وَّ دَوَاءِ وَّ بَارِکْ وَسَلِّمْ
ہر درد و بیماری دور ہونے کے لیے اول و اخر مذکورہ درود شریف پڑھیں ۔ اور درمیان میں مع بسم اللہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کریں۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ وَسَلِّمْ
جو شخص جمعہ کے دن ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے ۔ اس کو خواب میں رسالت ماب صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوگی ۔ پانچ یا سات جمعہ تک پابندی سے اس کو پڑھیں ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالِ وَّ صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدِ وَّعَلٰی اَھْلِ بَیْتِہٖ
جو شخص چھینک انے پر یہ درود شریف پڑھے گا ۔ تو من جانب اللہ ایک پرندہ پیدا ہوگا جو عرش کے نیچے پھڑ پھڑ ائے گا ۔ اور عرض کرے گا اس درود شریف کے پڑھنے کو بخش دیجئے۔
تابعین کا درود شریف
اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ وَّعَلٰی اَبِیْنَا اِبْرَاہِیْمَ
حضرت سفیان بن عیینہ نے فرمایا ۔ میں نے 70 سال سے زیادہ حضرات تابعین رحمہ اللہ کو دوران طواف یہ درود شریف پڑھتے ہوئے سنا ۔
صدقہ کا قائم مقام
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنْ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ارشاد کے مطابق ۔ جس شخص کے پاس صدقہ دینے کے لیے کچھ نہ ہو وہ درود شریف پڑھا کرے ۔ یہ اس کے صدقہ کے قائم مقام ہے۔
اللهم صل على محمد ملء السماوات وملء الارض وملء العرش العظيم
اس درود شریف کے پڑھنے والے کو اسمان اور زمین بھر کر عرش کے برابر ثواب ملتا ہے۔
اللهم صل على محمدنِ النبي الامي وعلى اله وسلم تسليما
جمعہ کے دن جہاں نماز عصر پڑھی ہو اسی جگہ اٹھنے سے پہلے ۔ 80 مرتبہ یہ درود شریف پڑھنے سے 80 سال کے گناہ معاف ہوتے ہیں ۔ اور 80 سال کی عبادت کا ثواب ملتا ہے۔
اللهم صل على محمد وانزله المقعد المقرب عندك يوم القيامۃ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق اس درود شریف کے پڑھنے والے کے لیے ۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہوگی جس میں اس کے حسن خاتمہ کی بشارت ہے۔
اللهم صل على سيدنا محمدنِ الذي ملاْتَ قلبه من جلالك وعَينَيه من جمالك فاَصْبَحَ فرِحا مسرورا مؤيِدا منصورا
شیخ ابو عبداللہ بن نعمان کو خواب میں ایک مرتبہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی ۔ آخری مرتبہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل درود شریف دریافت فرمایا ۔ تو آﷺپ نے مذکورہ درود شریف ارشادفرمایا۔
اللهم صل على محمد وعلى ال محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
اللهم بارك على محمد وعلى ال محمد كما باركت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد
یہ درود ابراہمی سب سے زیادہ افضل ہے۔
یہ تمام درود شریف ذریعۃ الوصول الی جناب الرسول اور احادیث کی کتب میں موجود ہیں۔
