
Islamic marriage rules
اسلام میں شادی کا مقصد صرف ساتھ رہنا نہیں بلکہ ایک پُرسکون، پاکیزہ اور ذمہ دار زندگی گزارنا ہے۔ قرآن و سنت نے نکاح کے واضح اصول بیان کیے ہیں تاکہ مرد و عورت ایک دوسرے کے حقوق ادا کرتے ہوئے ایک خاندانی نظام قائم کر سکیں۔
نکاح کا مفہوم
نکاح عربی لفظ ہے جس کا مطلب ہے قانونی اور شرعی بندھن۔
اسلام میں نکاح مرد اور عورت کے درمیان وہ معاہدہ ہے جس کے ذریعے
حلال تعلق قائم ہوتا ہے
خاندان کی بنیاد رکھی جاتی ہے
معاشرے کو فحاشی سے بچایا جاتا ہے
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں
“اور اس نے تمہارے لیے تم ہی میں سے جوڑے بنائے تاکہ تم سکون حاصل کرو، اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت رکھ دی۔”
(سورۃ الروم: 21)
یہ آیت واضح کرتی ہے کہ شادی کا اصل مقصد سکون، محبت اور رحمت ہے۔
اسلامی شادی کی بنیادی شرائط ( Islamic Marriage rules)
اسلام میں نکاح کو درست ہونے کے لیے چند بنیادی شرائط کا پورا ہونا ضروری ہے
ایجاب و قبول
ایک فریق کی جانب سے نکاح کی پیشکش اور دوسرے کی جانب سے قبولیت ایک ہی مجلس میں ہونی چاہیے۔
دلہا اور دلہن کی رضامندی
اسلام زبردستی کی شادی کی اجازت نہیں دیتا۔
نبی اکرمﷺ نے فرمایا
وَلَا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ
کنواری لڑکی سے اس کی اجازت لی جائے۔
(بخاری)
گواہوں کی موجودگی
نکاح میں کم از کم
دو مسلمان مرد
یا
ایک مرد اور دو عورتیں
گواہ ہونا ضروری ہیں۔
مہر (حقِ مہر)
مہر عورت کا شرعی، قانونی اور اخلاقی حق ہے۔
قرآن کہتا ہے
عورتوں کوان کے مہر راضی خوشی دے دیاکرو۔ ہاں اگر وہ خود اپنی خوشی کچھ مہر چھوڑ دیں تو اسے شوق سے خوش ہوکر کھاؤ پیو۔
(سورۃ النساء: 4)
ولی کا کردار (Role of Wali in Islam)
لڑکی کا ولی سرپرست ہوتا ہے، عام طور پر باپ، دادا یا قریبی مرد رشتہ دار۔
ولی کا مقصد
لڑکی کے مفاد کی حفاظت
صحیح رشتے کا انتخاب
نکاح میں آسانی پیدا کرنا
ولی کا کام بلاجواز رکاوٹ ڈالنا نہیں بلکہ سہولت فراہم کرنا ہے۔
مہر کی اہمیت اور حکمت (islamic marriage rules)
مہر
عورت کی عزت کی علامت ہے
قیمت یا بوجھ نہیں
کم یا زیادہ ہو سکتا ہے
فوراً یا بعد میں ادا کیا جا سکتا ہے
اسلام سادگی کو پسند کرتا ہے، زیادہ مہر کی شرط لگانا نکاح میں رکاوٹ بنتا ہے۔
دلہن اور دلہے کی رضا مندی (Consent in Nikah)
مرد کی رضامندی بھی ضروری ہے
عورت کی رضامندی بھی لازمی ہے
ایک حدیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ نے اس عورت کو نکاح ختم کرنے کا اختیار دیا تھا جس کی شادی زبردستی کی گئی تھی۔
یہ اسلام کی انسان دوستی اور انصاف کی بہترین مثال ہے۔
نکاح میں گواہوں کی ضرورت (Importance of Witnesses)
گواہوں کی موجودگی سے نکاح علانیہ ہوتا ہے۔
مستقبل کے جھگڑوں سے بچاؤ ہوتا ہے
عورت کے حقوق محفوظ رہتے ہیں
اسلام خفیہ نکاح کو پسند نہیں کرتا۔
شوہر اور بیوی کے حقوق
بیوی کے حقوق
نان و نفقہ دینا
وَعَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ فَإِنْ كَرِهْتُمُوهُنَّ فَعَسَىٰ أَنْ تَكْرَهُوا شَيْئًا وَيَجْعَلَ اللَّهُ فِيهِ خَيْرًا كَثِيرًا
اور ان کے ساتھ اچھے طریقے سے زندگی گزارو ۔ پس اگر تم ناپسند کرو ان کو پس امید ہے کہ تم کسی چیز کی وجہ سےو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بہت سی اچھائی پیدا کردے۔
عزت اور حسنِ سلوک
(تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے عورتوں کے لیے اچھا ہے(ترمزی
بیوی کی حفاظت
شوہرکے حقوق
شوہر کا احترام
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
الْمَرْأَةُ إِذَا صَلَّتْ خَمْسَهَا، وَصَامَتْ شَهْرَهَا، وَأَحْصَنَتْ فَرْجَهَا، وَأَطَاعَتْ بَعْلَهَا، فَلْتَدْخُلْ مِنْ أَيِّ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ شَاءَتْ
رَوَاهُ أَبُو نُعَيْمٍ فِي الْحِلْيَةِ۔
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
عورت اپنی پانچوں وقت کی نماز ادا کرے،ماہ رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے، اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے، پس وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔
وفاداری
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
لَوْ كُنْتُ آمُرُ أَحَدًا أَنْ يَسْجُدَ لِأَحَدٍ، لَأَمَرْتُ الْمَرْأَةَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا ۔
رسول ﷺ نے فرمایا اگر میں کسی کو( اللہ کے علاوہ )سجدہ کرنے کا حکم کرسکتا تو میں بیوی کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے
گھر کے معاملات میں تعاون
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ، فَبَاتَ غَضْبَانَ، لَعَنَتْهَا الْمَلَائِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ۔
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ۔
نبی ﷺ نے فرمایا
“ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو۔ ”
ثقافتی غلطیاں اور اسلامی تعلیمات (Culture vs Islam)
عام غلطیاں
جہیز کو لازم سمجھنا
مہر کو کم سے کم رکھنا
شادی میں فضول خرچی
لڑکی کی رائے نظر انداز کرنا
اسلامی اصول
جہیز اسلام کا حصہ نہیں
سادہ نکاح افضل ہے
آسانی میں برکت ہے
جدید دور کے مسائل اور اسلامی حل
شادی میں تاخیر
اسلام جلد شادی کی ترغیب دیتا ہے تاکہ گناہوں سے بچا جا سکے۔
سوشل میڈیا کے اثرات
ازدواجی زندگی میں اعتماد، پردہ اور حدود کا خیال ضروری ہے۔
طلاق میں اضافہ
اسلام صلح، صبر اور مشورے کو ترجیح دیتا ہے۔ طلاق آخری حل ہے۔
اسلامی نکاح اور مضبوط خاندانی نظام
مضبوط خاندان بناتا ہے
بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے معاشرے میں اخلاقی توازن قائم کرتا ہے

