عمرہ کا مسنون طریقہ میں
روانگی سے پہلے جسمانی صفائی
ناخن کاٹ لیں ، زیرِ ناف اور بغل کے بال صاف کر لیں ،مونچھیں تراش لیں، دانت صاف کر لیں وغیرہ، یہ سب احرام باندھنے سے پہلے کرنا بہتر ہے۔
غسل
عام غسل کی طرح نیت کر کے غسل کریں ،اگر غسل ممکن نہ ہو تو وضو بھی کافی ہے۔ احرام باندھنے سے پہلے غسل کرنا سنت ہے۔
صلاۃ التوبہ
دو رکعت نماز پڑھیں اور اللہ سے سچے دل سے توبہ کریں۔ جسمانی صفائی کی طرح روحانی صفائی ضروری ہے۔
یا اللہ! میں توبہ کی دو رکعت نماز ادا کرتا ہوں۔
صلاۃ السفر
سفر پر روانگی سے پہلے دو رکعت نماز پڑھیں۔ سفر میں روانہ ہونے سے پہلے دو رکعت نفل پڑھنا سنت ہے۔
جسم پر خوشبو لگانا
احرام باندھنے سے پہلے جسم پر خوشبو لگا نا سنت ہے۔احرام کی چادروں پر خوشبو نہ لگائیں۔
احرام کی چادر یں پہننا
مرد
ایک چادر اوپر اوڑھ لیں۔ایک چادر نیچے لنگی باندھ لیں ۔ سلی ہوئی قمیص، پاجامہ، ٹوپی، جرابیں منع ہیں۔
عورت
سادہ سلے ہوئے کپڑےچہرہ اور ہاتھ کھلے رہیں۔عورتوں کےلیے کوئی احرام کا کپڑا مخصوص نہیں ہے۔
احرام کی نیت
احرام کی دو ررکعت نفل پڑھیں۔احرام و عمرہ دونوں کا خیال دل میں لائیں نیت کریں۔
عمرہ کی نیت
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أُرِيْدُ الْعُمْرَةَ فَيَسِّرْهَا لِيْ وَتَقَبَّلْهَا مِنِّيْ
تلبیہ پڑھنا
نیت کے فوراً بعد تلبیہ ایک مرتبہ پڑھنا فرض اور تین مرتبہ سنت ہے۔ مرد بلند آواز سے اور عورت اس طرح پڑھے کہ اس کے کان سن سکیں ۔ تلبیہ پڑھنا شروع کریں۔
لَبَّيْکَ اللّٰهُمَّ لَبَّيْكَ ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ ،إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
اللہ تعالی سے دعامانگیں
تین دفعہ تلبیہ پڑھنے کے بعد اللہ تعالی سے مغفرت و معافی مانگیں، رضا و خوشنودی کا سوال کریں۔جہنم سے اللہ تعالی کی پناہ مانگیں۔آپﷺ بھی یہی عمل ثابت ہے۔
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ رِضَاكَ وَالْجَنَّةَ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَضَبِکَ وَالنَّارِ، شامیہ میں ہے۔ فقہاء نے لکھا ہے تلبیہ کے بعد اس کو پڑھنا چاہیے۔
ہوٹل کی پہچان
ہوٹل پہنچ کر سامان رکھ لیں ،وضو تازہ کر لیں،اطمینان کے ساتھ مسجدِ حرام کی طرف روانہ ہوں ،دل میں شکر ادا کریں کہ اللہ نے اپنے گھر بلایا۔
مسجدِ حرام میں داخلے کی دعا
اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
خانہ کعبہ پر پہلی نظر کی دعا
جب پہلی بار خانہ کعبہ پر نظر پڑے تو یہ قبولیت کا موقع ہوتا ہے۔ اچھی دعا ؤں کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جیسے بلا حساب جنت میں داخلہ کی درخواست،عافیت کی دعا،مستجاب الدعوات بننے کی دعاء۔
طواف کی نیت
حجرِ اسود کے سامنے کھڑے ہو کر نیت کریں، اپنی زبان میں بھی کر سکتے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أُرِيْدُ طَوَافَ بَيْتِكَ الْحَرَامِ فَيَسِّرْهُ لِيْ وَتَقَبَّلْهُ مِنِّيْ
استقبال کعبہ
نیت کے بعدطواف شروع کرنے سے پہلے حجر اسود کے سامنے کعبہ کی طرف رخ کریں۔دونوں ہاتھوں کو نماز کی تکبیر کی طرح اٹھا کر دعا کریں۔”بسم اللہ ، اللہ اکبر،لاالہ الااللہ،وللہ الحمد” رش کی وجہ سے اتنا پڑھنا کافی ہوتا ہے۔ یہ مستحب عمل ہے۔
استلام حجرِ اسود
استلام کا طریقہ یہ ہے کی دونوں ہاتھوں کو حجرِ اسود کی جانب اس طرح کریں ہتھیلیوں کا رخ حجر اسود کی طرف ہو ۔یہ دعا پڑھیں:
“بِسْمِ اللّٰهِ، اللّٰهُ أَكْبَرُ“اللہ کے نام سے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ ہتھیلیوں کو اس طرح چوم لیں کہ چومنے کی آواز پیدا نہ ہو۔
ہر چکر میں حجرِ اسود کے سامنے پہنچیں تو ہاتھوں سے اسی طرح اشارہ کریں اوردعا پڑھیں “بِسْمِ اللّٰهِ، اللّٰهُ أَكْبَرُ“۔یہ عمل مسنون ہے۔
طواف کے سات چکر
طواف کے ساتوں چکروں میں دائیاں کندھا کھول لینا ہے۔ احرام کی چادر کو دائیں بغل سے نکال کر بائیں کندھے کے اوپر ڈال لیں ۔ اسے اضطباع کہتے ہیں ۔ یہ مسنون ہے۔دعائیں ہر چکر میں اپنی مرضی کے مطابق مانگ سکتے ہیں۔
رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان کی دعا
“رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ”
عمرہ کے مسنون طریقہ میں رمل کرنے کا طریقہ
سات چکروں کے دوران پہلے تین چکروں میں مردوں کے لیے رمل کرنا سنت ہے۔ کندھوں کو ہلاتے ہوے تیزی سے چلنا۔
رکن یمانی کا استلام
طواف کے دوران رکن یمانی کو بھی چھونا مستحب ہے۔ اس کا استلام اشارہ سے نہیں کیا جاسکتا۔ آج کل خوشبو لگی ہوتی ہے ۔ احرام کی حالت میں ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔ دور سے اشارہ سے استلام درست نہیں ہے۔
واجب الطواف
طواف مکمل کرنے کے بعد دو رکعت نماز طواف کی نیت سے مقام ابراہیم کے سامنے اگر جگہ مل جائے۔یہ دورکعت واجب ہیں۔
مقام ابراہیم کی دعا
دورکعت کے بعد مقام ابراہیم کے پاس کھڑے ہو کر یہ دعا پڑھیں
وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى
زمزم پینا
طواف اور نماز طواف کے بعد زمزم کا پانی پئیں
دعا
اللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا وَاسِعًا وَ شِفَاعاَ مِّنْ کُلِّ دَاءِ
ترجمہ
اے اللہ! میں تجھ سے فائدہ مند علم اور وسیع رزق مانگتا ہوں اور ہر بیماری سے شفاء و صحت مانگتا ہوں۔
سعی کا استلام
صفا اور مروہ کی سعی سے پہلے استلام کریں ۔ صفا پہنچ کر قبلہ کی طرف رخ کر یں ، سعی کی نیت کریں دل سے ارادہ بھی کافی ہے۔زبان سے کہنا بہتر ہے ۔ ” میں اللہ کے لیے صفا سے مروہ تک سات چکروں کا سعی کرنے کی نیت کرتا ہوں”
صفا اور مروہ کے درمیان سعی
صفا سے شروع ، مروہ تک ایک چکر ،مروہ سے صفا تک دو چکر ،یہ سات چکر مکمل کریں۔
مردوں کے لیے میلین اخضرین یعنی سبز لائٹوں کے درمیان قدرے تیزی سے دوڑنا سنت ہے۔خواتین آہستہ چلیں۔
اپنی ہی زبان میں دعا مانگتے رہیں ۔ جیسے “اے اللہ! میں تجھ سے عمرہ کی قبولیت مانگتا ہوں”
سبز لائٹوں کے درمیان یہ دعا مانگیں ۔ رَبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعَزُّ الْأَكْرَمُ
ترجمہ
اے میرے رب! معاف کر دے اور رحم فرما دے یقیناً تو سب سے زیادہ عزت والا اور سب سے زیادہ کرم کرنے والا ہے۔
سعی کے بعد دو رکعت نفل شکرانہ
میں اللہ کے لیے دو رکعت نفل شکرانہ نماز ادا کرنے کی نیت کرتا ہوں ۔نماز کے بعد دل سے اللہ کا شکر ادا کریں کہ آپ کو عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔
حلق یا قصر
مرد وں کےلیے پورےسرکے بال منڈوانا افضل ہے ۔ اگر قصر کرنا چاہے تو پورے سر کے بالوں کو انگلی کے پورے کے برابر کاٹ دیں۔ عورتوں کےلیے ضروری ہےکہ وہ انگلی کے پورے کے برابر بال کاٹیں ۔کم از کم چوتھائی سر کے بال میں سے ایک پورے کے برابر کٹنے چاہیے۔ یہ رہا عمرہ کا مسنون طریقہ ۔

