نماز شروع کرنے سے پہلے ضروری باتیں
درج ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
نماز ممنوعہ اوقات کے علاوہ ہو
نمازی باوضو ہو
قبلہ رخ کھڑا ہو
لباس پاک اور ستر ڈھانپا ہوا ہو
دل میں نماز کی نیت موجود ہو
نیت اور تکبیرِ تحریمہ
نماز پڑھنے والا سیدھا کھڑا ہو کر دل میں نیت کرے (زبان سے کہنا افضل ہے) اور پھر اللہ اکبر کہتے ہوئے
دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھائے
انگلیاں نہ زیادہ پھیلی ہوں نہ بالکل ملی ہوئی
ہتھیلیاں قبلہ رخ ہوں
سر نہ جھکائے اور نہ اوپر اٹھائے

قیام کی حالت
تکبیر کے بعد
دونوں ہاتھ ناف کے نیچے باندھے
دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی سے بائیں کلائی کو پکڑے
نگاہ سجدے کی جگہ پر رکھے
پھر ترتیب سے یہ پڑھے
ثناء
سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالٰى جَدُّكَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ
تعوذ
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
تسمیہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
سورۃ الفاتحہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ
غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ُ آمین
کوئی سورت یا کم از کم تین چھوٹی آیات
مثال: سورۃ الاخلاص
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
اللَّهُ الصَّمَدُ
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ
مقتدی (جماعت سے نماز پڑھنے والا) صرف ثناء پڑھ کر خاموش کھڑا رہے۔
رکوع کا طریقہ
اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جائے
کمر اور سر ایک سیدھ میں ہوں
ہاتھ گھٹنوں پر رکھے، انگلیاں کھلی ہوں
نگاہ پاؤں پر ہو
کم از کم تین بار
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ پڑھے۔

قومہ
” پھر کھڑے ہو تے ہوے “سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَہ” پھر “رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ
مقتدی: صرف “رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ” کہے
قومہ میں اتنی دیر کھڑا رہے کہ جسم کے تمام اعضاء سکون میں آ جائیں، ہاتھ چھوڑے رکھے جائیں۔
سجدہ کرنے کا مسنون طریقہ
اللہ اکبر کہتے ہوئے سجدہ میں جائے
پہلے گھٹنے، پھر ہاتھ، پھر ناک، پھر پیشانی زمین پر رکھے۔
سجدے میں
ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں قبلہ رخ اور ملی ہوئی ہوں
کہنیاں زمین سے اوپر ہوں
پیٹ رانوں سے جدا ہو
کم از کم تین بار
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى
پڑھے

جلسہ اور دوسرا سجدہ
سجدے سے اٹھ کر
بایاں پاؤں بچھا کر بیٹھے
دایاں پاؤں کھڑا رکھے
کم از کم ایک تسبیح (سُبْحَانَ اللّٰہ )کے برابر بیٹھے
پھر دوسرا سجدہ کرے۔
دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح مکمل کرے۔ دوسری رکعت کے بعد بیٹھ کر
تشہد (التحیات)
التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ
السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَىٰ عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ
وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ُ پڑھے
لا الٰہ پر شہادت کی انگلی اٹھائے
الا اللہ پر واپس رکھ دے

پھر
درودِ ابراہیمی
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ وَعَلَىٰ آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اس کے بعد
رَبِّ اجْعَلْنِي
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ
وَمِنْ ذُرِّيَّتِي
رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ
وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
اس کے بعد کوئی دعا بھی پڑھ سکتا ہے جو قرآن واحادیث سے ثابت ہو جیسے
رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً
وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً
وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
سلام پھیرنا
آخر میں
پہلے دائیں طرف ” السلام علیكم ورحمة الله ” کہتے ہوےچہرہ اس طرح پھیرے کہ رخسار پیچھے بیٹھے آدمی کو نظر آجائیں
پھراسی طرح بائیں طرف سلام
سلام نیت سے ختم کرے کہ تمام فرشتوں اور نمازیوں کو سلام ہو۔
یہ اردو متن ہے إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ اور یہ پھر اردو ہے

