وضو کا مسنون طریقہ مندرجہ ذیل ہے
سب سےپہلے وضو کی نیت
وضو کا مسنون طریقہ میں پہلے دل میں نیت کریں کہ میں پاکی حاصل کرنے اور اللہ تعالیٰ کی رضا اور ثواب کے لیے وضو کر رہا ہوں۔
اونچی جگہ بیٹھیں، اگر ممکن ہو تو قبلہ رخ ہوں اور بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھیں۔
ہاتھ دھونا
دونوں ہاتھ گٹوں تک تین مرتبہ دھوئیں۔
کلی کرنا
دائیں ہاتھ سے تین مرتبہ کلی کریں۔
مسواک کرنا
مسواک کریں، اگر مسواک نہ ہو تو انگلی یا موٹے کپڑے سے دانت صاف کریں۔
اگر روزہ نہ ہو تو کلی میں مبالغہ کریں۔
ناک میں پانی ڈالنا
دائیں ہاتھ سے تین مرتبہ نیا پانی لے کر ناک میں ڈالیں۔
اگر روزہ نہ ہو تو پانی نتھنوں کی جڑ تک پہنچائیں۔
بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے ناک صاف کریں۔
چہرہ دھونا
تین مرتبہ چہرہ دھوئیں، پیشانی کے بالوں سے لے کر ٹھوڑی کے نیچے تک اور ایک کان کی لو سے دوسرے کان کی لو تک۔
اگر احرام بندھا نہ ہو تو داڑھی کا خلال کریں۔
دایاں بازو دھونا
داہنا ہاتھ کہنی سمیت تین مرتبہ دھوئیں۔
انگلیوں سے ابتدا کریں اور انگوٹھی، گھڑی وغیرہ کو ہلائیں۔
بایاں بازو دھونا
اسی طرح بایاں ہاتھ کہنی سمیت تین مرتبہ دھوئیں اور انگلیوں کا خلال کریں۔
سر کا مسح
دونوں ہاتھ تر کر کے پورے سر کا مسح کریں۔
کانوں کا مسح
شہادت کی انگلی سے کان کے اندر اور انگوٹھے سے باہر کی طرف مسح کریں۔
چھوٹی انگلیاں کان کے سوراخ میں ڈالیں۔
گردن کا مسح
انگلیوں کی پشت سے گردن کا مسح کریں۔
دایاں پاؤں دھونا
داہنا پاؤں ٹخنوں سمیت تین مرتبہ دھوئیں اور انگلیوں کا خلال کریں۔
بایاں پاؤں دھونا
اسی طرح بایاں پاؤں تین مرتبہ دھوئیں اور انگلیوں کا خلال کریں۔
خلالِ انگلیاں (پاؤں)
بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی سے دائیں پاؤں کی چھنگلی سے شروع کر کے انگوٹھے تک خلال کریں،
پھر بائیں پاؤں کے انگوٹھے سے شروع کر کے چھنگلی پر ختم کریں۔
وضو کے دوران اذکار
ہر عضو دھوتے وقت بسم اللہ، کلمہ اور درود شریف پڑھتے رہیں۔
وضو کے بعد پانی پینا
اگر وضو کا پانی بچ جائے تو قبلہ رخ کھڑے ہو کر پی لیں۔
کلمۂ شہادت
آسمان کی طرف منہ کر کے کلمۂ شہادت پڑھیں۔
وضو کے بعد دعا
آخر میں یہ دعا پڑھیں
اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْكَ لَهٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُه
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ

